لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں 3 دن مکمل لاک ڈاؤن اور 4 دن تمام دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 3 دن، جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جب کہ 4 دن پیر، منگل، بدھ اور جمعرات لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی، نرمی کے دنوں میں ساری دکانیں اور بازار کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پلازہ اور شاپنگ سینٹر ساتوں دن بند رہیں گے، نئے فیصلوں سے متعلق نوٹی فکیشن کچھ دیر میں جاری ہوگا۔
The post پنجاب میں تین دن مکمل لاک ڈاؤن، چار دن تمام دکانیں کھولنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ywX9tW
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box