سندھ ہائی کورٹ کی حجام کی دکانیں کھولنے کے لیے نظرثانی کی ہدایت

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ حجاموں کی دکانیں کھولنے کے حوالے نظر ثانی کی جائے۔

لاک ڈاؤن میں چھوٹے دکانداروں کو کاروبار کی اجازت سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت نے چھوٹی بڑی مارکیٹس کھول دی ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ باقی مارکیٹیں کھول دی گئی ہیں تو حجام اور بیوٹی پارلرز کیوں نہیں کھول سکتے؟ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ حجام کی دکانوں اور بیوٹی پارلرز سے کورونا پھیلنے کا زیادہ خدشہ ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ حجاموں کی دکانیں بند رکھی جارہی ہیں تو لوگ عید پر بال کیسے کٹوائیں گے؟ حجاموں کے لیے بھی ایس او پیز بنادیں، عمل درآمد نہ ہو تو بند کرسکتے ہیں۔ جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ ماہرین صحت کی مشاورت سے نائی کی دکانیں کھولنے کے لیے سوچا جاسکتا ہے۔

 

The post سندھ ہائی کورٹ کی حجام کی دکانیں کھولنے کے لیے نظرثانی کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cHJA9u

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...