کراچی: سندھ حکومت نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات منسوخ کرکے طلبا کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سندھ حکومت نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئین میں تبدیلی کرکے بچوں کو پروموٹ کردیا جائے گا، بورڈ کے امتحان نہ ہونے کے فیصلے کا اعلان اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہوگا جب کہ بچوں کو اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے لئے قانون تبدیل کیا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سندھ میں آٹھویں تک کے طلبا کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کا اعلان
وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے بعد ہی اس پر عمل کیا جائے گا، تمام بچوں کا ڈیٹا تیار کریں گے تاکہ اگلی جماعت میں داخلہ اور یونیورسٹی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے جب کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے طالبعلموں کو پروموٹ کرنے کا حتمی فیصلہ ہوچکا ہے۔
The post سندھ حکومت کا میٹرک اور انٹر کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35Wn3TY
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box