ایس او پی کی خلاف ورزی پر کراچی کے بعد لاہور میں بھی مارکیٹس بند کرادی گئیں

 لاہور: ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے لاہور میں بھی متعدد مارکیٹس سیل کردیں۔

لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے متعدد مارکیٹس سیل کردی ہیں، لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ کے داخلی راستے پر بیریئر لگادیے گئے اور لوگوں کو اندر جانے سے روک دیا گیا جب کہ اس موقع پر دکانداروں کی پولیس حکام سے تکرار بھی دیکھنے میں آئی۔

اس کے علاوہ پولیس نے انارکلی بازار بھی بند کرادیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر گھر واپس جانے کے اعلانات کیے جارہے ہیں جب کہ دکانیں بند کرانے پر تاجروں کا احتجاج جاری ہے

ڈی سی افضال دانش اسسٹنٹ کمشنرز کھلی دکانوں پر کورونا ایس او پیز کی عمل داری کو چیک کر رہے ہیں، اے سی ماڈل ٹاون ذیشان نصر اللہ رانجھا نے چونگی امر سدھو اور فیروز پور روڑ پر کھلی دکانوں کی چیکنگ جہاں 7 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ شاہ عالم مارکیٹ، انار کلی، اعظم مارکیٹ اور دیگر مارکیٹس میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والی دکانوں کو بند کرویا جائے گا جب کہ تحصیل سٹی میں دکان داروں کی کورونا سمپلنگ کرنے کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

The post ایس او پی کی خلاف ورزی پر کراچی کے بعد لاہور میں بھی مارکیٹس بند کرادی گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2y49RQw

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...