سپریم کورٹ کے کورونا سے متعلق فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے کورونا سے متعلق فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور کورونا ازخود نوٹس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتے اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کا حکم کالعدم قرار

کابینہ نے پاکستان سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ کی تقرری کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر ایکٹ کے تحت بورڈ ممبران اور ممبر بجٹ کمیٹی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے شاپنگ مالز کھولنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

The post سپریم کورٹ کے کورونا سے متعلق فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WKlcPl

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...