اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چینی کے بحران پر بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ عید سے پہلے آسکتی ہے اس کے لیے کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی بلا سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس تے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ وزیر اعظم نے کابینہ میں متعلقہ وزارتوں سے جواب طلب کیا۔ وزیر اعظم نے ڈیٹا نہ فراہم کرنے والی وزارتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 638 غیر قانونی بھرتیوں کی نشان دہی ہوئی۔ یہ ملازمتیں اگست 2016 سے آگے کی ہیں۔ 27 وزارتوں نے تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ:وزیر اعظم نے جن وزارتوں کے میڈیا واجبات ہیں انھیں عید سے قبل مکمل ادائیگی کی ہدایت کی ہے۔ یہ اقدام میڈیا ورکرز کی تنخواہوں اور واجبات کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیاہے۔
The post چینی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ عید سے پہلے آسکتی ہے، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dZvSPD
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box