سندھ اور پنجاب میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

کراچی /  لاہور: سندھ حکومت نے 22 سے 27 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے عید تعطیلات کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق تمام صوبائی محکموں، خودمختار کارپوریشنز میں 22 سے 27 مئی تک عید کی تعطیلات ہوں گی، بلدیاتی کونسلز میں بھی عید تعطیلات کا اطلاق ہوگا جب کہ لازمی سروس کے اداروں پر عید تعطیلات کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نوٹیفیکشن کے مطابق کورونا ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور افراد اور اداروں میں بھی عید تعطیلات نہیں ہوں گی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیاں 22مئی سے 27مئی تک ہوں گی۔

The post سندھ اور پنجاب میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yej3lh

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...