چیف الیکشن کمشنر کا انتخابات میں آر ٹی ایس کی ناکامی کی تحقیقات کا حکم

 اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات 2018 میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کی ناکامی کی انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، ارکان، افسران اور چیئرمین نادرا نے شرکت کی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین نادرا نے عام انتخابات 2018 کے دوران نتائج کے ترسیلی نظام آر ٹی ایس پر بریفنگ دی جس میں قانونی اور تکنیکی نکات بھی شامل تھے۔

الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس کی ناکامی پر سخت ناگواری کا اظہار کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے آر ٹی ایس کی ناکامی پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری کی جائے کہ آر ٹی ایس کیوں اور کیسے ناکام ہوا۔

The post چیف الیکشن کمشنر کا انتخابات میں آر ٹی ایس کی ناکامی کی تحقیقات کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35Te99J

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...