کراچی: ینگ نرسزایسوسی ایشن سندھ نے کل سے صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔
ینگ نرسزایسوسی ایشن سندھ کے صدر اعجاز کلیری نے کہا کہ کل سے سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں کام چھوڑ ہڑتال ہوگی، کراچی کے تمام اسپتالوں کی نرسز کل کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دینگی، نرسز کے خلاف انتقامی کاروائی اور جبراً تبادلوں پر تحفظات ہیں۔
صدر وائی این اے نے مطالبہ کیا کہ تمام نرسز کو ہیلتھ رسک الاونس دیا جائے، جبراً تبادلوں کوختم کیا جائے، ہمیں ہنگامی حالات میں ہیلتھ پروفیشنل الاونس دیا جائے،
نرسز کو پی پی ای کٹس فراہم کرنے سمیت دیگر مطالبات منظور کیے جائیں۔
The post ینگ نرسزایسو سی ایشن سندھ کا کل سے صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dDEFH1
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box