قومی اسمبلی اجلاس؛ اب سندھ کارڈ نہیں صرف پاکستان کارڈ چلے گا، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج صوبائی تعصب کی بو آرہی ہے تاہم اب سندھ کارڈ نہیں صرف پاکستان کارڈ چلے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے جوانی پیپلز پارٹی کو دی، بھٹو اور بینظیر وفاق کی بات کرتی تھیں، پیپلز پارٹی وفاق کی خوشبو ہے مگر آج صوبائی تعصب کی بو آرہی ہے تاہم اب کوئی سندھ کارڈ نہیں، صوبائی کارڈ نہیں، صرف پاکستان کارڈ چلے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے لاک ڈاؤن کو نرم کیا تو اس پر بھی تنقید کرتے ہوئے ہم پر طعنہ زنی کی گئی، ایک طرف کورونا وائرس اور دوسری طرف معاشی بحران ہے، ہمیں کورونا کے ساتھ بھوک و افلاس کا بھی مقابلہ کرنا ہے، مراد علی شاہ کی کوشش کے باوجود لاک ڈاؤن اس طرح نہیں ہوسکا جیسا ہونا چاہیے تھا، اگر لاک ڈاؤن کو برقرار رکھتے تو 71 ملین لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے جاتے۔

خواجہ آصف؛

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس پر یورپ کی مثال نہ دیں کیونکہ ہمارے ہاں ابھی پیک آنی ہے وہاں صورتحال بہتر ہوچکی ہے جب کہ شاہ محمود قریشی کو سندھ کارڈ کا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا، سندھ نے بہترین کام کیا، اگر صوبائی خود مختاری کا مسئلہ پہلے حل کرلیا جاتا تو بنگلا دیش جدا نہ ہوتا لہذا جو چیزیں تمام اکائیوں نے مل کر طے کرلی ہیں انہیں مت چھیڑا جائے

The post قومی اسمبلی اجلاس؛ اب سندھ کارڈ نہیں صرف پاکستان کارڈ چلے گا، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xRZJKB

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...