سعودی حکومت کا حج سے متعلق فیصلہ آج متوقع

ریاض: سعودی حکومت رواں سال حج کا فیصلہ آج کرے گی جس کا انتظار  دنیا بھر میں لاکھوں مسلمانوں کو ہے۔

سعودی وزارت حج کے ذرائع کےمطابق حرم پاک میں صفائی کا نظام موثر بنایا گیا ہے۔۔مسجد الحرام کے تمام داخلی دروازوں پر سپرے کیا جاتا ہے۔ داخلی راستوں پر جدید سینیٹائزر اور اسکیننگ گیٹس لگائے گئے ہیں۔ جو تمام گزرنےوالوں کی اسکیننگ اوروائرس کا شکار لوگوں کی نشاندہی کریں گے۔

اس سے قبل وفاقی مذہبی امور نورالح قادری کا یہ بیان بھی سامنے آچکا ہے کہ سعودی حکومت  15 رمضان المبارک تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرے گی۔ سعودی حکومت حج سے متعلق پاکستان سے مشاورت کرکے حتمی فیصلہ کرے گی۔ سعودی وزارت حج نے فی الوقت کوئی بھی معاہدہ کرنے سے روک رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی حکومت کا مسجد الحرام اور مسجد نبوی کھولنے کا اعلان

ذرائع کاکہناہےسعودی عرب میں بھی کوروناکےمتاثرین میں اضافہ ہورہاہے تاہم حرم  کومحدود نمازیوں کے لئے کھولا گیاہے۔ واضح رہے کہ یکم مئی کو سعودی حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کے ساتھ  مسجد حرام اور مسجد نبوی کو نمازیوں کو لیے کھول دی تھا۔ احتیاطی تدابیر کے تحت حرمین شریفین میں آنے والوں کو جائے نماز ساتھ لانے اور مسجد میں رکھے قرآن پاک کے نسخے استعمال نہ کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

The post سعودی حکومت کا حج سے متعلق فیصلہ آج متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fvbWpD

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...