وزیراعلی پنجاب کا وزرا کی کارکردگی کے جائزے کیلیے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

 لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے عید الفطر کے بعد وزرا کی کارکردگی کے جائزے کے لیے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے عید الفطر کے بعد وزرا کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے صوبائی وزرا کو 26 مئی تک اپنی کارکردگی رپورٹس بھجوانے کی ہدایات جاری ہوچکی ہیں، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اس حوالے سے کاغذی کارروائی پر انحصار کے بجائے ہر وزرارت کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔

وزیر اعلی پنجاب نے وزرا کو واضح پیغام بھجوایا ہے کہ وہ حکمران اور تھے جن کے دور میں شوبازی اورشعبدی بازی چلتی تھی، اب پنجاب میں کارکردگی کی سیاست چلے گی، جو ڈلیور کرے گا وہی ٹیم کاحصہ رہے گا، جو کارکردگی نہیں دکھائے گا وہ منصب سے ہاتھ دھوئے گا۔

The post وزیراعلی پنجاب کا وزرا کی کارکردگی کے جائزے کیلیے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YW6KoE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...