آرمی چیف قمر باجوہ سے چینی سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر یاؤجنگ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں کورونا وبا سے متعلق بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ جی ایچ کیو آئے اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور کورونا وبا کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کی فوری میڈیکل سپلائی کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا اور چینی میڈیکل ماہرین کی پاکستان آمد اور تعاون کو بھی سراہا۔

جواب میں چینی سفیر نے ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

The post آرمی چیف قمر باجوہ سے چینی سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xVhVTw

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...