کورونا از خود نوٹس؛ صوبے وفاق کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، سپریم کورٹ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کے عبوری حکم نامے میں قرار دیا ہے کہ آئین کے تحت وفاق کے پاس ایگزیکٹیو اختیارات ہیں اس لئے صوبے وفاقی اختیارات کا احترام کرتے ہوئے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کا عبوری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس سے متاثرہ ملک ہے، کورونا کے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے، کورونا وائرس سے کئی اموات ہوچکی ہیں اور کئی مصدقہ مریض موجود ہیں، کورونا وائرس حکومت کی ذمہ داریوں پر اضافی بوجھ ہے، حکومت نے وائرس کا سامنا کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔

عبوری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جدوجہد کرتی معیشت کو کورونا نے مزید جدوجہد میں ڈال دیا، عوام کا بنیادی حق ہے حکومت انہیں صاف اور صحت مندانہ ماحول فراہم کرے،آئین کے تحت وفاق کے پاس ایگزیکٹیو اختیارات ہیں، آئین کے تحت صوبے وفاق کے فیصلوں پر عملدرآمد کے پابند ہیں، صوبے وفاقی اختیارات کا احترام کرتے ہوئے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ این ڈی ایم اے، وفاق و صوبائی حکومتیں، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کورونا وائرس کے خلاف کوششوں سے متعلق پیس رفت رپورٹ دیں۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ این ڈی ایم اے کورونا اور ٹڈی دَل سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، عدالت چیئرمین این ڈی ایم اے کی کورونا اور ٹڈی دَل کیخلاف کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے گزشتہ روز کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی تھی۔

The post کورونا از خود نوٹس؛ صوبے وفاق کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36gBR03

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...