جب تک ویکسین تیار نہیں ہوتی کورونا کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کا اصل حل ویکسین ہے، جب تک ویکسین نہیں آتی ہمیں کورونا کے ساتھ رہنا ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹیلی ہیلتھ پورٹل کے اجرا کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک پر مشکل وقت آیا  ہے، اس وبا کے باعث امیر ممالک کا بھی برا حال ہے، تاہم پاکستان میں حالات مغربی ممالک جیسے نہیں، وہاں کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد بہت کم ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کورونا ایک سال رہے گا، کورونا کا اصل حل ویکسین ہے، جب تک ویکسین نہیں آتی ہمیں کورونا کے ساتھ رہنا ہوگا، قوم مل کر اس وبا کا مقابلہ کرے گی، ماضی میں بدقسمتی سے پاکستان میں صحت کے شعبے پر ذیادہ توجہ نہیں دی گئی۔

The post جب تک ویکسین تیار نہیں ہوتی کورونا کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3g73r4o

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...