پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کا موٹر وے کے سوا تمام روٹس پر گاڑیاں چلانے کا اعلان

لاہور: ٹرانسپورٹرز نے موٹر وے کے سوا تمام روٹس پر گاڑیاں چلانے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عصمت اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ حکومت اور ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کے بعد ہم جی روڈ پر گاڑیاں چلانے کا اعلان کرتے ہیں اور جی ٹی روڈ پر 15 سے 20 فیصد کرایہ بھی کم ہوگا۔

عصمت اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مکمل طور پر ہمارے ساتھ ہے اور ہم نے ان کے سامنے جو مطالبات رکھے تھے وہ انہوں نے مان لیے ہیں، پنجاب حکومت کی جتنی بھی گاڑیاں چلیں گی ان پر پنجاب کے ایس او پیز لاگو ہوں گے، اگر موٹروے پر ہمیں کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو پھر ہم سوچیں گے، جو ٹرانسپورٹر وفاقی حکومت کے ایس او پیز پر عمل کریں وہ موٹر وے پر جاسکتے ہیں۔

The post پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کا موٹر وے کے سوا تمام روٹس پر گاڑیاں چلانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zdBbfy

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...