لاہور: پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز درمیان پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا معاملہ پھر التواءکا شکار ہوگیا اور ٹرانسپورٹرز نے حکومتی ایس او پیز پر ٹرانسپورٹ چلانے سے انکار کردیا جس کے باعث پنجاب میں کل بھی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چل پائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین عصمت اللہ نیازی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بتائے گئے ایس او پیز کچھ اور تھے اب نظر کچھ اور آرہے ہیں۔ ہماری مشاورت سے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کروایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کرایوں میں کمی منظور کرلی لیکن مسافروں کی تعدادمیں میں کمی قبول نہیں۔ 50 فی صد مسافروں کیساتھ بسیں نہیں چلاسکتے ۔اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پیر سے پنجاب بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔حکومت کے ایس او پیز کے تحت گاڑیاں نہیں چلا سکتے۔
گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کردی
دوسری جانب پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باعث کرایوں میں25 سے30 فی صد کمی کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی حکومت سے مارکیٹ میں اشیاءکی قیمتوں میں بھی کمی کا مطالبہ کر دیا۔
جنرل سیکرٹری پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن طارق نبیل کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کرایوں میں 25 سے30 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کرایوں میں کمی کے پیش نظرمارکیٹوں میں اشیاءکی قیمتوں میں کمی کرائے،تاکہ عام عوام کو کرایوں میں کمی کا حقیقی فائدہ پہنچ سکے۔ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باعث عوامی مفاد کے پیش نظر گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنے طور پر کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے۔
The post ٹرانسپورٹرزکا پنجاب حکومت کے ایس او پیز پر ٹرانسپورٹ چلانے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZcWadg
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box