مبینہ کرپشن کے الزام میں میئر اسلام آباد 90 دن کے لیے معطل

انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈا میں مبینہ کرپشن پر وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو 90 دن کے لئے معطل کردیا گیا۔

وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈا میں مبینہ کرپشن پر میئر اسلام آباد شیخ انصر کو ان کے خلاف شفاف انکوائری کے لئے معطل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شیخ انصر نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں وفاقی حکومت کا فیصلہ پیر کو ہائی کورٹ میں چیلنج  کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری معطلی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی توہین ہے، میرے خلاف الزام پر مجھ سے کچھ بھی پوچھا تک نہیں گیا جب کہ حکومتی بدنیتی کی انتہا ہے کہ کورونا صورتحال اور اتوار کی چھٹی والے دن کابینہ سے سرکولیشن سمری سے معطلی کرائی گئی۔

شیخ انصر نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی حکومت نے پہلے دن سے ہٹانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، جس 4 کروڑ ٹھیکہ کی کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے وہ بے بنیاد اور بوگس ہے، 4 کروڑ کے ٹھیکہ کی 3 کروڑ 15 لاکھ کی رقم جمع ہوچکی، آخری قسط ادا کرنے میں ابھی ایک ماہ کا وقت باقی ہے۔

The post مبینہ کرپشن کے الزام میں میئر اسلام آباد 90 دن کے لیے معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cHhsU5

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...