بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کیخلاف کارروائی کے عزائم رکھتا ہے، وزیراعظم  

 اسلام آباد: وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو طول دینے کے لیے مودی سرکار کے عزائم بے نقاب کردیے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے مودی کاآر ایس ایس  سے متاثرہ نظریہ نہایت واضح ہے۔ اولاً مقبوضہ خطے پر غیر قانونی قبضے کے ذریعے اہلِ کشمیر کو حق خودارادیت سے محروم کیا جائے۔ثانیاً ایک سہ-شاخہ حکمت عملی کے ذریعے ان سے کمتر انسانوں کا سا برتاؤ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین کے خلاف چھرے والی بندوقوں سمیت غیرانسانی اسلحےکےبل پر پورےجبر سےانہیں کچلاجائے ۔ اس کے بعد ادویہ و خوراک سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ سے محروم کرنے کیلئےکرفیو نافذکیاجائے ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھ اکہ مودی سرکار چاہتی ہے کہ اہل کشمیر خصوصاً نوجوانوں کی بڑےپیمانےپرگرفتاریوں، ذرائع مواصلات کےانقطاع کےذریعے کشمیرکودنیاسےکاٹ ڈالاجائے۔

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا

انہوں نے کشمیر پرقبضے کو طول دینے کے لیے بھارتی عزائم بیان کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار چاہتی ہے کہ خودارادیت کیلئےاہل کشمیر کےجدوجہد کےحق کو(سلامتی کونسل کی قراردادیں جس کی ضامن ہیں) پاکستان کی ایماء پرکی جانے والی دہشت گردی کا رنگ دے کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی سےدنیا کی توجہ ہٹاتے ہوئے پاکستان کیخلاف ایک جعلی کارروائی کے امکانات پیدا کئے جائیں۔

The post بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کیخلاف کارروائی کے عزائم رکھتا ہے، وزیراعظم   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LAaBjl

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...