ایس او پی کی خلاف ورزی پر کراچی کی زینب مارکیٹ سیل

 کراچی: انتظامیہ نے ایس او پی کی خلاف ورزی پر کراچی کی زینب مارکیٹ کو سیل کردیا۔

کراچی کے علاقے صدر میں ضلعی انتظامیہ نے ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ کو سیل کردیا جب کہ مارکیٹ جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بھی بند کردیا گیا ہے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور دکانداروں میں تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ کو سیل کیا گیا، دکانداروں نے سینیٹائزر ماسک اور گلووز نہیں پہن رکھے تھے جب کہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم ایس او پی پر مکمل عملدرآمد کر رہے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر آصف رضا چانڈیو کا کہنا ہے کہ مدینہ سٹی مال سمیت 4 بازار سیل کیے گئے ہیں، تمام مارکیٹیں ایس او پی کی خلاف ورزی پر سیل کی گئی ہیں، عوام کو بھی ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، مارکیٹ عہدیداروں سے ملاقات اور ان کی یقین دہانی کے بعد ہی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دیں گے۔

The post ایس او پی کی خلاف ورزی پر کراچی کی زینب مارکیٹ سیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yIXee8

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...