ضلعی انتظامیہ کا فیصل مسجد میں اعتکاف کی اجازت دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے فیصل مسجد میں اعتکاف کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فیصل مسجدمیں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دینے کافیصلہ کرلیا ہے۔ کل فیصل مسجد میں خواہش مند افراد نماز عصر کے بعد اعتکاف میں بیٹھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وبا؛ مساجد میں محدود پیمانے پر اعتکاف کی تیاریاں

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صرف کشادہ  مساجد میں اعتکاف کی اجازت ہوگی۔ جن مسجدوں میں ایس او پی کے تحت سماجی فاصلہ رکھنے کی گنجائش نہیں وہاں اعتکاف کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔ ضلعے کی ساڑھے 9 سو میں سے چھوٹی مساجد میں اعتکاف کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

The post ضلعی انتظامیہ کا فیصل مسجد میں اعتکاف کی اجازت دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cu85XT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...