سندھ وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس منظور، خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

 کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن پابندیوں اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

سندھ میں وبائی امراض ایکٹ کی خلاف ورزی کا نیا قانون نافذ کردیا گیا جس کی خلاف ورزی پر ریکارڈ جرمانے ہونگے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی حکومت کے منظور کردہ سندھ وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردیے۔ آرڈیننس یکم مئی 2020 سے نافذ العمل ہوگا جس کی خلاف ورزی پر دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

ترمیمی وبائی امراض ایکٹ کے تحت وائرس پھيلانےوالےکوروناکےمريض ياادارےپرجرمانہ عائد کياجائےگا۔ کوروناکامريض قرنطينہ سےباہرنکل کرکسی دوسرے فرد کو وائرس لگانے کا سبب بنے گا تو اس پر جرمانہ ہوگا۔

کسی ادارےميں متاثرہ فردکی وجہ سےديگرميں وائرس پھيلاتو بھی جرمانہ عائد ہوگا۔ آرڈیننس میں جرمانہ کی حد کم سے کم دولاکھ اور زیادہ سے زیادہ دس لاکھ روپے تک ہوگی۔

The post سندھ وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس منظور، خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fMo0D1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...