کراچی: ناظم آباد میں واقعے اون پلازہ کے فلیٹ سے ماں اور بیٹی خون میں لت پت حالت میں ملیں اور دونوں کے گلے کٹے ہوئے تھے ، واقعے میں بیٹی جاں بحق جبکہ ماں کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا جس میں 55 سالہ قمرالنسا نے تیز دھار آلے کے وار سے بیٹی نزہت امبرین کو قتل کر کے بعدازاں خود کو بھی جان سے مارنے کی کوشش کی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئی۔
جس وقت واقعہ پیش آیا فلیٹ میں کوئی موجود نہیں تھا جبکہ پولیس نے آلہ قتل تیز دھار آلہ برآمد کرلیا ہے۔ واقعہ کا پتہ اس وقت چلا جب مقتولہ بیٹی کا شوہر گھر آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں پر باریک بینی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
نزہت امبرین کی رواں سال 4 مارچ کو دوسری شادی ہوئی تھی، وہ فلیٹ میں اپنے شوہر اور والدہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھی۔
The post ماں کی جوان بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Zc5Kgg
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box