کراچی سے را کیلئے کام کرنے والا پولیس افسر گرفتار

 کراچی: ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرر ازم ونگ نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک سے جڑے اسپیشل برانچ کے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اے ایس آئی سید مصور علی نقوی را سلیپر سیل کا اہم رکن ہے جس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور وہ کراچی ایئرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا۔ ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا اور محمود صدیقی کی ہدایت پر ملزم کو رقم فراہم کی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلیے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اے ایس آئی گرفتار

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم 2008 میں ٹریننگ کے لیے بھارت بھی جا چکا ہے، وہ ایئرپورٹ پر اپنے ساتھیوں کی آمدورفت میں سہولت کاری بھی کرتا تھا۔ ملزم مبینہ طور پر ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی پولیس کا ایک اے ایس آئی گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مجموعی طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 6 مبینہ ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

The post کراچی سے را کیلئے کام کرنے والا پولیس افسر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TdZhhc

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...