کراچی میں کورونا سے متاثرہ خاتون نے بیٹے کو جنم دے دیا

 کراچی: ڈاؤیونیورسٹی اسپتال اوجھا میں کورونا سے متاثرہ خاتون نے بیٹے کو جنم دے دیا جس کا ابتدائی کورونا ٹیسٹ منفی آیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں کورونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی ہے، ماں اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔

ڈاؤیونیورسٹی اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ 35 سالہ خاتون کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، اسے گھر پر ہی آئسولیشن میں رکھا گیا، آج کامیاب آپریشن  کے بعد خاتون نے بیٹے کو جنم دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نومولود کو فوری طور پر بچوں کے یونٹ میں منتقل کردیا گیا، بچے کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا جب کہ متاثرہ خاتون کے شوہر سمیت تمام فیملی ممبرز کے کورونا ٹیسٹ بھی منفی آئے۔

The post کراچی میں کورونا سے متاثرہ خاتون نے بیٹے کو جنم دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WGaqIn

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...