کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں اسمارٹ لاک ڈاوٴن کے تیسرے روز کاروبا ری مراکز کھلے رہے جہاں شہری اور دکاندار حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے نظر آئے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستا ن بھر میں اسمارٹ لاک ڈاوٴن کا تیسراروز ہے، شہر کے مختلف شاپنگ مالز ضلعی حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے ایس او پیز کے مطابق کھلے رہے جہاں سے شہریوں نےعید کیلئے خریداری کی، دکاندار صبح سے شام 5 بجے تک دکانیں کھول سکتے ہیں۔
کوئٹہ کے لیاقت بازار، مسجدر وڈ، عبدالستار روڈ سمیت دیگر بازاروں میں جوتوں کی دکانوں کے ساتھ ساتھ جیولری شاپس بھی کھل گئیں، کاسمیٹکس اور ریڈی میڈ مبلوسات کی دکھانوں پر دکاندار سینی ٹائیزر کے استعمال کے ساتھ ساتھ ماسک لگائے دکانداری کرتے دکھائی دیئے۔
The post بلوچستان بھر میں اسمارٹ لاک ڈاوٴن کا تیسرا روز، کاروباری مراکز کھل گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dDlT2a
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box