چیئرمین نیب نے مزار قائد کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لے لیا

کراچی:  قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین  جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مزار قائد کے اطراف میں غیرقانونی تعمیرات کا نوٹس لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کراچی کومبینہ غیرقانونی تعمیرات کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ چئیرمین نیب نے  مزارقائد کے سامنے چائنہ کٹنگ سے متعلق  رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ علاوہ ازیں کاسمو پولیٹن سوسائٹی کی غیر قانونی تعمیرات پر نیب کراچی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے اختیارات کے ناجائز استعمال پر بھی پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چیئرمین نیب کا سندھ میں گندم چوری کی تحقیقات کا حکم

علاوہ ازیں چئیرمین پالیسی بورڈ ایس ای سی پی خالد مرزا کے خلاف نیب تحقیقات کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔ نیب راولپنڈی سے خالد مرزا کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔

The post چیئرمین نیب نے مزار قائد کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35NAplu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...