اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سوشل میڈیا میں صوبوں میں گورنر راج کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت جب اس وقت کرونا سمیت دوسرے مسائل کے حل لئے بھر پوراور کامیاب کوشش کررہی ہے کچھ شر پسند عناصر اس طرح کو افواہیں پھیلا کے حکومت کی توجہ بٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ یہ ملک دشمن عناصر کا پراپیگنڈا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر صوبوں میں گورنر راج اور ہنگامی حالات کے نفاذ سے متعلق متضاد افواہیں گردش میں تھیں۔
The post وفاقی وزیر اطلاعات نے گورنر راج سے متعلق افواہوں کی تردید کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/365tEvo
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box