وفاقی حکومت کی جمعتہ الوداع و نمازِ عید کے اجتماعات محدود کرنے کی تجویز

کراچی: وفاقی حکومت نے صوبوں کو ملک بھر میں جمعتہ الوداع اور نمازِ عید کے اجتماعات محدود کرنے کی تجویز ارسال کردی ساتھ ہی عیدالفطر پر 7 روزہ تعطیلات کی تجویز بھی دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کو تجاویز ارسال کردی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات محدود رکھے جائیں اور ہرمسجد میں الگ الگ اوقات میں چھوٹے چھوٹے اجتماعات کیے جائیں جب کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر 7 روز کی تعطیلات کی بھی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نماز عید کے اجتماعات کے حوالے سے بھی صوبائی حکومتوں کی مشاورت جاری ہے، سندھ حکومت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں تجاویز پر اپنی آراء سے آگاہ کرے گی۔

The post وفاقی حکومت کی جمعتہ الوداع و نمازِ عید کے اجتماعات محدود کرنے کی تجویز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2X8rF5E

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...