پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی عزائم خطے کی سلامتی اور امن کے لئے خطرہ ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان مخالف بیانات اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔
پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے جائز حق خود ارادی کو دہشتگردی سے جوڑنے میں ہمیشہ ناکام رہے گا، بھارتی عزائم خطے کی سلامتی اور امن کے لئے خطرہ ہیں، عالمی برادری بھارتی عزائم کا نوٹس لے۔
The post بھارتی عزائم خطے کی سلامتی اور امن کے لئے خطرہ ہیں، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cBknO4
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box