کراچی: مقامی عدالت نے یوم حضرت علیؓ پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار 202 عزاداروں کے خلاف مقدمات ختم کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں تھانہ سولجر بازار اور میٹھادر سمیت دیگر تھانوں کی پولیس نے حراست میں لیے گئے 202 عزاداروں کو پیش کیا۔ ورلڈ عزادار آرگنائزیشن کے وکلا بھی عدالتوں میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تمام شہریوں کے خلاف مقدمات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سب کو رہا کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مختلف تھانوں کی پولیس نے یوم شہادت حضرت علیؓ کے دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر عزاداروں کو گرفتار کیا تھا۔
The post یوم حضرت علیؓ پر گرفتار تمام عزادار رہا، مقدمات ختم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/364bfzb
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box