آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن میں نرمی ختم، سختی کے احکامات جاری

 مظفر آباد: وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر میں لاک ڈاون میں دی جانے والی نرمی واپس لیتے ہوے لاک ڈاون سخت کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوے کیسز کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ یہ احتیاطی اور حفاظتی اقدامات عوام کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھاے گئے ہیں اور عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔ حالات اس ایسے نہیں کہ ہم عید کی شاپنگ کریں بلکہ اس سال عید سادگی سے منانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ رات 12 بجے سے آزادکشمیر بھر میں مکمل لاک ڈاون بحال کر دیا جائے گا۔ لاک ڈاون کے دوران اشیاء ضروریہ میڈیکل سٹور طے شدہ اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے۔ عید تک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہے گی عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

واضح رہے ملک میں مجموعی طور پرکورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور 888 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک کوونا وبا کے 127 کیسز اور ایک فرد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 77 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

The post آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن میں نرمی ختم، سختی کے احکامات جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dUgZy9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...