16مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان

 اسلام آباد: سول ایوی ایشن ڈویژن نے 16مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سول ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے 16مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ائیر پورٹ سے 4 اور کوئٹہ ائیرپورٹ سے ہفتہ میں 8 پروازیں چلیں گی جب کہ اسلام آباد اور علامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور سے ہفتے میں 32 پروازیں چلیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جناح ائیرپورٹ کراچی سے ہفتے میں68 پروازیں چلیں گی جب کہ پی آئی اے اور سیرین ایر لائنز کو اندرون ملک پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

The post 16مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WZ1SN6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...