بہاولنگر میں اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی کے مبینہ حکم پر غریب محنت کش نوجوان کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
بہاولنگر میں غبارے بیچنے والے غریب محنت کش نوجوان کو نامعلوم وجہ پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی میں سوار ملزمان نوجوان کو مین شاہراہ پر تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر خود گاڑی میں بیٹھے تشدد کے احکامات دیتے رہے۔ اہل علاقہ کے جمع ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر نوجوان کو گاڑی میں ڈال کر ماڈل ٹاؤن لے گئے جہاں ایک مکان پر لیجا کر پھر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
نوجوان کے والدین کی کال پر پولیس نے آکر نوجوان کو رہائی دلائی تاہم پولیس کی جانب سےملزمان کے خلاف تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہ آسکی۔ تشدد کا شکار نوجوان کے والدین نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے انصاف و تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
The post بہاولنگر میں اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر محنت کش نوجوان پر مبینہ تشدد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Lw4ufW
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box