چندہفتوں میں پاکستان میں کورونا کی دواکی تیاری شروع ہوجائےگی،ظفرمرزا

 اسلام آباد: امریکی کمپنی نے کورونا وائرس کی دوا بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور پاکستان میں اس دوا کی تیاری کیلئے ایک دوا ساز کمپنی کو لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس کی ابھی ویکسین ہےنہ کوئی مستندعلاج ہے، تاہم امریکی دواساز کمپنی نےدوابناکرکہاہےیہ کوروناکی مؤثردواہے،7مارچ کووزیراعظم نے اس امریکی دواسازکمپنی کےحکام سےمیٹنگ کی ہے، بتایاگیاہےدواکےاستعمال سےمرض کی شدت میں30فیصدکمی آئی ہے۔

ظفرمرزا نے کہا کہ اس امریکی کمپنی نے پاکستانی کمپنی بی ایف بائیوسائنسز کو کورونا کی یہ دوائی بنانے کی اجازت دے دی ہے، دنیامیں5کمپنیوں کولائسنس دیاگیاہےجویہ دوابناسکیں گے، چندہفتوں میں پاکستان میں اس دواکی تیاری شروع ہوجائےگی، پاکستان سےیہ دوا127ممالک کو برآمد بھی کی جاسکےگی، دواکانام ری میڈیسویرہے جو انجکشن کی صورت میں ہے۔

ظفرمرزا نے بتایا کہ آنیوالےدنوں میں کورونامریضوں کی تعدادبڑھنےکاامکان ہے، کوروناوباکیخلاف صف اول میں لڑنےوالےڈاکٹرز،نرسز،پیرامیڈیکل کاتحفظ ناگزیرہے، انفرادی حفاظتی سامان پرمکمل آگہی،درست استعمال حفاظت وبہتری کیلئےبہت ضروری ہے، ہم آج ہیلتھ ورکرزکیلئےپہلاٹریننگ پروگرام شروع کررہےہیں۔

The post چندہفتوں میں پاکستان میں کورونا کی دواکی تیاری شروع ہوجائےگی،ظفرمرزا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Z7aZOm

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...