تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کو ایمرجنسی وارڈ اور او پی ڈی فوری کھولنے کا حکم

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسپتالوں کو فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ اور اوپی ڈی کھولنے کا حکم دیدیا تاکہ کورونا کے سوا دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا جاسکے۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج نہ کرنے پر سرکاری اور پرائیوٹ انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے پوچھا کہ کیا دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کاپہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ضروری ہے؟ غریب طبقہ علاج کیلئے سرکاری اسپتالوں کا رخ کرتا ہے، اگر سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کا رویہ درست نہیں ہوا تو کیسے چلے گا، جناح اسپتال کی سیمی جمالی کیا کررہی ہیں، کیا انہیں اسپتال نہیں چلانا۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گزشتہ روز بھی کورونا میں مبتلا ایک پولیس اہلکارعلاج نہ ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا، تمام اسپتال دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو پہلے کورونا کا ٹیسٹ کروانے کا کہتے ہیں، کورونا کی رپورٹ میں تاخیر کی وجہ سے ہارٹ اٹیک کے مریض مررہے ہیں۔

عدالت نے تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسپتالوں کو فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ اور اوپی ڈی کھولنے کا حکم دیا جبکہ دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج نہ کرنے والے اسپتال انتظامیہ کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

The post تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کو ایمرجنسی وارڈ اور او پی ڈی فوری کھولنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Wv5aZv

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...