لیبارٹری ٹیسٹ کے بغیر کسی موت کو کورونا سے نہیں جوڑا جاسکتا، ڈاکٹر ظفر مرزا

 اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کے بغیر کسی بھی موت کو کورونا سے نہیں جوڑا جاسکتا اس لیے کورونا سے ہونے والی اموات کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جس کے لیے ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متعلق پریس بریفنگ میں  ان کا کہنا تھا کہ تمام اموات کورونا سے ہوئیں یہ بات قبل ازوقت ہوگی۔ سندھ کے وزیر صحت سے تفصیل سے بات ہوئی۔ کورونا سے ہونے والی اموات کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ کورونا اموات کے حوالے سے قیاس آرائیاں درست نہیں ہے۔ لیبارٹی ٹیسٹ کے بغیر کسی بھی موت کو کورونا سے نہیں جوڑا جاسکتا اس سلسلے میں ایڈوائزری جاری کی جائے گی۔ سنسنی پھیلانے کے بجائے سائنسی تناظر میں دیکھا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7025ہوگئی، 135 افراد جاں بحق

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ملک میں 7ہزار 25 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے اور گزشتہ  24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 340 کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ بلوچستان میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد بھی معمول سے زیادہ ہے۔ ملک میں1765 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ مقامی سطح پر کورونا کی ایک سے دوسرے فرد میں منتقلی کی شرح 60 ہوچکی ہے۔ گزشتہ  24 گھنٹوں میں 11 اموات کی تصدیق کے بعد مجموعی تعداد135 ہوچکی ہے۔ 44 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ عالمی سطح پر تصدیق شدہ افراد میں شرح اموات 6.7 فی صد ہے جب کہ پاکستان میں ابھی تک  یہ شرح1.9 فی صد ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانیوں کا مستحکم امیون سسٹم کورونا کوشکست دینے لگا

معاون خصوصی برائے صحت نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت 10 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس ہیں۔ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھ رہی ہے۔ اپریل  کے آخر تک یومیہ20 ہزار ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ رمضان المبارک میں ہمیں خصوصی اہتمام اور احتیاطیں کرنا ہوں گی۔ سحر افطار، ماہ مبارک میں روز شب، نماز اور تراویح سے متعلق ایک ہدایت نامہ جاری کیا جائے گا جس کے لیے بڑے پیمانے پر مشاورت جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 30 ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹر دنیا کے مختلف حصوں میں موجود ہیں۔پاکستان میں ان کی خدمات کے لیے  ’یارانَ وطن‘ کے نام سے ایک  آن لائن  پلیٹ فورم متعارف کروایا جارہا ہے ۔

The post لیبارٹری ٹیسٹ کے بغیر کسی موت کو کورونا سے نہیں جوڑا جاسکتا، ڈاکٹر ظفر مرزا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VE7fjQ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...