اثاثہ جات کیس؛ شہباز شریف کی نیب کے سامنے پیش ہونے سے پھرمعذرت

 اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نیب کی جانب سے کورونا کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کی یقین دہانی کے باوجود ایک مرتبہ پھر پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔

شہباز شریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کورونا وائرس کے خطرات کے باعث نیب میں پیش نہیں ہورہے، کورونا کے باعث دقت کے باوجود پاکستان اور برطانیہ سے معلومات حاصل کرکے اور یادداشت کی بنیاد پر معلومات بمع دستاویزات فراہم کردی گئی ہیں، کوئی مزید معلومات بھی مانگی گئیں تو مہیا کردی جائیں گی۔ مزید سوالات پوچھنا چاہیں تو وڈیو کانفرنس کے ذریعے پوچھ سکتے ہیں، اس حوالے سے اسکائپ ایڈریس فراہم کردیا گیا ہے۔

ترجمان (ن) لیگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہبازشریف کینسر سرجری سے گزر چکے ہیں، جس کے نتیجے میں قوت مدافعت کی کمی کے باعث خدانخواستہ کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں، شہبازشریف کی نیب کو درخواست کے ساتھ تمام ڈاکٹرز کے سرٹیفیکیٹس بھی منسلک ہیں پہلے بھی درخواست کی تھی کہ موجودہ حالات میں شہباز شریف کی زندگی خطرے میں نہ ڈالی جائے۔

واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 17 اپریل کو طلب کیا تھا تاہم انہوں نے تحریری جواب جمع کرادیا تھا اور وہ خود کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے۔ جس کے بعد نیب نے شہباز شریف کو 22 اپریل کو پھر پیش ہونے کا نوٹس ارسال کیا۔

The post اثاثہ جات کیس؛ شہباز شریف کی نیب کے سامنے پیش ہونے سے پھرمعذرت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cx5WtY

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...