کراچی سے پی ٹی آئی کے نجیب ہارون نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

 کراچی: شہر قائد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے نجیب ہارون نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

نجیب ہارون نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اپنا استعفیٰ بھجوایا ہے جس کا عکس انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بھی شیئر کیا ہے۔

نجیب ہارون نے کہا ہے کہ انہیں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے 20 ماہ کا عرصہ ہوگیا لیکن اس دوران نہ اپنے حلقے کے لیے کچھ نہ کر سکے اور نہ ہی شہر کراچی کے لیے انہوں نے کوئی قابل قدر کام کیا ہے۔ اس لئے میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ اس عہدے پر مزید رہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں کراچی سے تحریک انصاف کے سب سے زیادہ امیدوار کامیاب ہوئے تھے لیکن کئی ارکان اپنے انتخابی وعدوں پر عمل نہ ہوسکنے کی واجہ سے دلبرداشتہ ہیں۔

The post کراچی سے پی ٹی آئی کے نجیب ہارون نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cpTkVu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...