امریکا نے کورونا وائرس پر چین کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

جیفرسن سٹی: امریکی ریاست میسوری نے چین کیخلاف کورونا وائرس سے متعلق ناکافی معلومات دینے پر ملک کی وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے اٹارنی جنرل نے فیڈرل کورٹ میں چین کیخلاف ایک مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس میں چین پر کورونا وائرس سے متعلق اہم اور ضروری معلومات کو چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ریاست میسوری کی جانب سے دائر مقدمے میں کہا گیا ہے کہ چین نے کورونا وائرس سے متعلق اہم معلومات کو دنیا سے چھپایا ہے خصوصی طور پر وائرس کے انسان سے انسان میں منتقل ہونے کا نہ بتا کر دنیا کو خوفناک وبا کی آگ میں جھونک دیا گیا اور عالمی ادارے کو بھی اس عفریت سے تاخیر سے آگاہ کیا۔

درخواست میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے ووہان میں ایک بڑی تقریب رکھی جس میں 4 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور پھر ان افراد کو دیگر ممالک بھیج دیا گیا جس سے یہ وائرس تیزی سے دنیا میں پھیلا۔ اس سے قبل کئی امریکی تاجر بھی چین کیخلاف ایسے ہی مقدمات دائر کرچکے ہیں۔

حیران کن طور پر ریاست میسوری کی جانب سے چین کیخلاف دائر مقدمے میں کورونا وائرس کو لیبارٹری میں تیار کرنے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا جب کہ امریکی حکومت کے اس الزام کو درست ثابت کرنے کے لیے خفیہ ادارے اس پہلو پر سنجیدگی سے تفتیش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب عالمی قوانین کے ماہرین نے امریکی ریاست میسوری اور تاجروں کی جانب سے چین پر مقدمات دائر کرانے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین ایک خود مختار ملک ہے جس کے خلاف کسی امریکی عدالت میں سماعت نہیں ہوسکتی۔ اس کے لیے امریکا کو عالمی عدالت سے رجوع کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ایک لاکھ 77 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ سب زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں۔

The post امریکا نے کورونا وائرس پر چین کیخلاف مقدمہ دائر کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34URvNT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...