پاکستان نے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے چمن بارڈر کھول دیا

چمن: پاکستان کی جانب سے افغانستان کے صوبہ اسپن بولدک میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے چمن بارڈر کھول دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغانستان کے صوبہ اسپین بولدک میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے بارڈر کھول دیا گیا، آج تیس سے زائد پاکستانی ڈرائیور باب دوستی کے راستے داخل ہونے کے بعد قرنطینہ مرکز میں داخل کیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرائیور کو قرنطینہ میں رکھنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، اگر ان میں کورونا کی علامات نہیں پائی گئیں تو انہیں گھر جانے دیا جائے گا جب کہ ہفتے میں دو دن چمن بارڈر باب دوستی پاکستانیوں کی آمد کے لیے کھلا رہے گا۔

The post پاکستان نے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے چمن بارڈر کھول دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eDrKGk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...