کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تفصیلی رپورٹ جاری

کراچی: صوبائی محکمہ صحت نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں 12 پریل تک رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں 12اپریل تک رپورٹ ہونے والے کوروناوائرس کے متاثرہ افرادکی تعداد1326 جبکہ انتقال کرجانے والوں کی تعداد 28 بتائی گئی ہے، رپورٹ میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں رپورٹ ہونے والے مریضوں کا بھی تناسب دیا گیا ہے۔

کراچی کے ضلع وسطی میں 12فیصد، ضلع مشرق میں 15فیصد، ضلع کورنگی میں 5فیصد، ضلع ملیر میں 6فیصد، ضلع جنوب میں 14فیصد، ضلع مغربی میں 6فیصد کورنا کے مریض رپورٹ ہوئے جن کی مجموعی تعداد 819 بتائی گئی ہے،حیدرآباد میں 12فیصد ، ضلع ٹندومحمدخان میں 1فیصدمریض رپورٹ ہوئے جن کی مجموعی تعداد 186ہے،سکھرمیں 21فیصد، خیرپور میں 1 فیصد جبکہ لاڑکانہ میں 1فیصد مریض رپورٹ ہوئے جن کی مجموعی تعداد 306بتائی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ سے لے کر 9سال کی عمر کے 68مریض، 10سے 19سال کے عمر کے 103مریض،20سے 29سال کے عمر کے 269 مریض، 30سے 39 سال کی عمر کے 267مریض، 40 سے 49سال کی عمر کے 191مریض، 50سے 59 سال کی عمر کے 164 مریض، 60سے 69سال کی عمر کے 135مریض جبکہ 70سے ریادہ عمر کے 129 مریض رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے والے مردوں کی تعداد 926 ہیں جن کا تناسب 70 فیصد ہے جبکہ خواتین کی تعداد 400 ہے جن کا تناسب30فیصد ہے۔

 

The post کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تفصیلی رپورٹ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2K2HRPD

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...