مشکل حالات میں ہم سب کو صبر اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں ہم سب کو صبر اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر طبی سامان کی ایمرجنسی سپلائی کوئٹہ کے لیے روانہ کردی گئی ہے جو بلوچستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ فرنٹ لائن سپاہی ہیں، کورونا سے نمٹنے کے لیے ترقی یافتہ ممالک اور وہاں کی حکومتوں کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم حکومت ضروری وسائل اور آلات کے حصول کے لیے کوشاں ہے جب کہ مشکل حالات میں ہم سب کو صبر اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔

 

 

The post مشکل حالات میں ہم سب کو صبر اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JMjtBO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...