پاکستانی سفارتخانے نے بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کیلیے ہیلپ لائن قائم کردی

 لاہور: پاکستانی سفارتخانے نے بھارت میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے پاکستانیوں کی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی۔

نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے بتایا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جب کہ پاکستان اور بھارت کے مابین واہگہ، اٹاری سرحد بھی بند ہے، ایسی صورتحال میں جو پاکستانی اس وقت بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے ہیں اور واپس پاکستان نہیں جاسکتے وہ کسی بھی پریشانی کی صورتحال میں ہیلپ لائن نمبر 00918130950519 پر 24 گھنٹے رابطہ کرسکتے ہیں۔

پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے ای میل ایڈریس helplinephc@gmail.com  اور pahicnewdehlhi@mofa.gov.pk بھی دیا گیا ہے جس کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی جو اس وقت ممبئی میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں مقیم ہیں انہوں نے ایکسپریس کو بتایا کہ وہ متعدد بار بھارت آتے جاتے رہتے ہیں لیکن اب کورونا وائرس اورلاک ڈاون کی وجہ سے وہ پریشان ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے وہ گھروں سے بھی نکل سکتے ہیں، ان کی طرح درجنوں پاکستانی ممبئی، دہلی سمیت مختلف شہروں میں قیام کیے ہوئے ہیں۔

دوسری طرف لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی حکومت نے غیر ملکی شہریوں کے ویزوں میں توسیع کا اعلان کررکھا ہے، اس وقت درجنوں پاکستانی اور بھارتی شہری اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے ایک دوسرے ملک میں موجود ہیں اور بارڈربند ہونے کی وجہ سے واپس اپنے ملک نہیں جاسکتے ہیں۔

The post پاکستانی سفارتخانے نے بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کیلیے ہیلپ لائن قائم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xRsXZs

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...