پاکستان خیرات کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک

اسلام آباد: مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی ) کے تناسب سے پاکستان خیرات کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جب کہ ملک میں جی ڈی پی کے 1.4 فیصد کے قریب خیرات کی جاتی ہے۔

معروف عالمی جریدے ایشین ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے اور غربت ملکی مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ ہے، ملک کی 45 فیصد افرادی قوت کی یومیہ آمدنی 2 ڈالر سے کم ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں کثیر آبادی غربت کے مسائل سے دو چار ہونے کے باوجود صدقہ و خیرات کرنے میں سب سے آگے ہے۔

پاکستان سنٹر فار فلن تھراپی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سالانہ 240 ارب روپے یعنی 2 ارب ڈالر کے قریب خیرات کرتے ہیں، 98 فیصد پاکستانی روپے پیسے اور اجناس کی شکل میں خیرات کرتے ہیں اور فلاحی کاموں میں بلامعاوضہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

ملک میں کئے گئے گھروں کے سروے اور مختلف تھنک ٹینکس کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں متعدد فلاحی اداروں کو صدقہ و خیرات کی رقم حوالہ کرتے ہیں جبکہ بعض طبقات براہ راست مستحقین تک امداد پہنچانے کو فوقیت دیتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ملک کے 67 فیصد صاحب ثروت اور مخیرحضرات انفرادی طور پر مستحق طبقات کی براہ راست مدد کرتے ہیں جبکہ دیگر 33 فیصد مخیر حضرات اپنے صدقات و خیرات کی تقیسم کیلیے فلاحی اداروں کو ترجیح دیتے ہیں، رپورٹس کے مطابق پاکستان میں 72 فیصد خیرات رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں کی جاتی ہے اور ملک کے دیگر شہروں کے مقابلہ میں کراچی میں سب سے زیادہ خیرات کی جاتی ہے۔

 

The post پاکستان خیرات کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3b4VIAR

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...