حکومت کا آئندہ جمعہ یوم توبہ اور یوم رحمت کے طور پر منانے کا اعلان

 اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ آئندہ جمعتہ المبارک کو یوم توبہ اور یوم رحمت کے طور پر منایا جائے گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے ساتھ نظام زندگی کو بھی چلانا ہے، جس کے لئے تمام مکاتب فکر کے علما اور ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جارہی ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا بڑا چیلنج ہے ایمانی قوت کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا ہے، فیصلہ کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں مساجد کھلی رکھی جائیں گی، اور اعلامیے کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی ہوگی، مدارس کے بچوں کیلئے بھی گھر بیٹھے تعلیم کا پروگرام لایا جائے گا۔

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ آئندہ جمعتہ المبارک کو یوم توبہ اور یوم رحمت کے طور پر منایا جائےگا،  وزیراعظم عمران خان چاہتے تھے کہ مساجد آباد رہیں،  20نکاتی اعلامیہ پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

The post حکومت کا آئندہ جمعہ یوم توبہ اور یوم رحمت کے طور پر منانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34QvLCy

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...