سندھ میں شب برات کے اجتماعات پر پابندی عائد، نوٹی فکیشن جاری

کراچی: سندھ حکومت نے وضاحتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں شب برات کے اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے آئی جی پولیس ، ڈی آئی جیز اور کمشنرز کو مراسلہ  جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شب برات کے موقع پر ہر طرح کے اجتماع پر پابندی ہے، مساجد میں 3 سے 5 افراد باجماعت نماز ادا کرسکتے ہیں، شہری اپنے گھروں پر نماز ادا کریں، مساجد میں نمازوں کی ادائیگی کے لئے حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، اس کے علاوہ قبرستانوں میں جانے اور وہاں جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

The post سندھ میں شب برات کے اجتماعات پر پابندی عائد، نوٹی فکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39ZhiFG

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...