جعلی میت کے ساتھ اندرون ملک جانیوالے افراد پکڑے گئے

کراچی: ایمبولینس کے ذریعے کورونا وائرس کا فرضی مریض بن کرگٹکے کی اسمگل کے بعد ایمبولینس میں فرضی میت لے کراندرون ملک جانے والے نصف درجن سے زائد مسافروں کوگڈاپ سٹی پولیس نے ٹول پلازہ پر روک لیا۔

ایس ایچ او گڈاپ سٹی انسپکٹر نعمت بھٹی نے بتایا ہے کہ سپر ہائی وے پر چیکنگ کے دوران پولیس نے ہائی ایس ایمبولینس کو روکا تو اس میں نصف درجن سے زائد افراد سوار تھے جن کا کہنا تھا کہ وہ انتقال کر جانے والے شخص کی میت لے کر خیبر پختونخواہ جارہے ہیں۔

پولیس نے ایمولینس میں رکھی میت پر سے چادر ہٹائی تو حیرت انگیز طور پر مرنے والا شخص زندہ ہوگیا جبکہ ایمبولینس میں سوار مسافر اعجاز نامی شخص کا پرانا ڈیتھ سرٹیفیکٹ دکھا کر پولیس کو چکمہ دینا چاہتے تھے تاہم پولیس نے ان کی یہ کوشش ناکام بناتے ہوئے ہائی ایس ایمبولینس میں سوار 10 افراد کو حراست میں لینے کے بعد انھیں وارننگ دے کر چھوڑ دیا جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے ایمبولینس قبضے میں لے لی، ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اس نے 52 ہزار روپے میں کرایہ طے کیا تھا۔

 

The post جعلی میت کے ساتھ اندرون ملک جانیوالے افراد پکڑے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xBEbSr

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...