کراچی میں فلیٹ سے نومسلم غیرملکی خاتون کی لاش برآمد

 کراچی: گزری کے علاقے میں فلیٹ سے غیرملکی خاتون کی لاش ملنے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق گزری التمش اسپتال کے قریب فاطمہ ہائٹس کے فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی ہے۔ جاں بحق خاتون کی عمر 45 سال تھی اور ان کا تعلق فلپائن سے تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق ہونے والی غیر ملکی خاتون کی شناخت زارا کے نام سے ہوئی ، متوفیہ نے اسلام قبل کرکے میر عالم نامی شخص سے نکاح کیا تھا ، میر عالم نے خاتون کو کچھ عرصہ قبل طلاق دیدی تھی، شبہ ہے کہ زارا  نے خودکشی کی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد موت کی حتمی وجہ معلوم ہوسکے گی۔

The post کراچی میں فلیٹ سے نومسلم غیرملکی خاتون کی لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aJUjzf

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...