کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) نورالامین کے مطابق مثبت کیس سامنے آنے پر لکی مروت کے علاقوں ممہ خیل اور لنڈاحمد خیل کو مکمل سیل کر دیا گیا تھا، ایک ہفتہ سیل رہنے سے علاقے میں کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، ایسے میں ضلعی انتظامیہ اور الخدمت فاؤنڈیشن نے لاک ڈاؤن علاقوں کے گھروں تک راشن پہنچا دیا۔
امداد کے پیکیج میں کھانے پینے کی اشیاء اور حفاظتی سامان شامل ہے، تقسیم کے عمل کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنور الامین اور جماعت اسلامی کے امیر عزیزاللہ خان نے کی۔
The post لکی مروت میں ضلعی انتظامیہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے راشن تقسیم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aWFDNB
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box